KALAM E MAJZOOB - KHAWAJA AZIZ UL HASSAN MAJZOOB RA


Kalam e Majzoob
عیش کر غافل، نہ تو آرام کر مال حاصل کر ، نہ پیدا نام کر یاد حق دنیا میں صبح و شام کر جس لئے آیا ہے تو، وہ کام کر اک دن مرنا ہے آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے مال و دولت کا بڑھانا ہے عبث زائد از حاجت کمانا ہے عبث دل کا دنیا سے لگانا ہے عبث رہ گذر کو گھر بنانا ہے عبث اک دن مرنا ہے آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے عیش و عشرت کے لئے انساں نہیں یاد رکھ تو بندہ ہے مہماں نہیں غفلت و مستی تجھے شایاں نہیں بندگی کر تو اگر نادان نہیں