KALAM E MAJZOOB - KHAWAJA AZIZ UL HASSAN MAJZOOB RA


Kalam e Majzoob
ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے تہ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے گل و غنچہ و سرو کھلتے رہیں گے مہکتے گلاب اور بیلے رہیں گے بہت سے گرو اور چیلے رہیں گے بڑے عرس ہوں گے، جھمیلے رہیں گے ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے تہ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے تنیں گے اگر شامیانے ہمیں کیا رہیں گے جو گانے بجانے ہمیں کیا بنیں گے جو نقار خانے ہمیں کیا کھلیں گے اگر قہوہ خانے ہمیں کیا ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے تہ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے