KALAM E MAJZOOB - KHAWAJA AZIZ UL HASSAN MAJZOOB RA
ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے
تہ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے
اگر دوست احباب آئیں ہمیں کیا ہوئے جمع اپنے پرائے ہمیں کیا
کوئی روئے آنسو بہائے ہمیں کیا پڑے ہوں گے ہم منہ چھپائے ہمیں کیا
ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے
تہ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے
بہن بھائی سب آ کے رویا کریں گے عزیز و اقرباء جان کھویا کریں گے
ہمیں آنسوؤں میں ڈبویا کریں گے پڑے بے خبر ہم تو سویا کریں گے
ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے
تہ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے