KALAM E MAJZOOB - KHAWAJA AZIZ UL HASSAN MAJZOOB RA
ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے
تہ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے
کسی نے ہمارا کیا غم تو کیا ہے اگر کوئی ہو چشم پر نم تو کیا ہے
کرے حشر تک کوئی ماتم تو کیا ہے نہیں ہونگے جب سامنے ہم تو کیا ہے
ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے
تہ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے
غنی ہوں گے اہل توکل بھی ہوں گے بہت بلبلیں آئیں گی گل بھی ہوں گے
اگر ہوں گی قوالیاں ، قل بھی ہوں گے بڑی دھوم ہوگی بہت غل بھی ہوں گے
ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے
تہ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے