KALAM E MAJZOOB - KHAWAJA AZIZ UL HASSAN MAJZOOB RA
کوئی پھول چادر چڑھاتا رہے گا کوئی شمع تربت جلاتا رہے گا
تعلق جو دنیا سے جاتا رہے گا نہ رشتہ رہے گا نہ ناتا رہے گا
ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے
تہ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے
حسینوں کے تو ڈیرے بھی گلزار ہوں گے رئیسوں امیروں کے دربار ہوں گے
پر اہل تماشا سے بازار ہوں گے ہمارے لئے سب یہ بے کار ہوں گے
ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے
تہ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے
ہے جیسا عجب تاج گنج آگرے کا جو اکبر ہو اپنا بھی ایسا ہی روضہ
زیارت کرے جس کی آ آ کے دنیا ہو سب کچھ ، مگر یہ تو فرمائیے گا
ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے
تہ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے